ابنا: عمان کی سلطنتی پارلیمان کے سربراہ خالد بن ہلال بن ناصر المعولی اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے 5 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ میں ایران کے ڈپٹی اسپیکر سید محمد حسن ابو ترابی نے ان کا استقبال کیا، عمان کی سلطنتی پارلیمان کے سربراہ ، ایران کے 5 روزہ دورے کے دوران ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی، ایرانی صدر احمدی نژاد، ایرانی وزیر خارجہ اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ عمان کی سلطنتی پارلیمان کے سربراہ رامسر اور اصفہان کا دورہ بھی کریں گے۔
.....
/169